اکیسویں صدی میں بھی ضلع رامبن میں پوگل پرستان کے پسماندہ علاقے کے لوگ مریضوں کو کندھے پر اٹھا کر اسپتال پہنچاتے ہیں۔
سرینگر - جموں قومی شاہراہ سے محض 20کلومیٹر دور تحصیل رامسو میں آباد چمحال علاقہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

علاقے میں پختہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مریضوں کو کندھوں پر اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ایمبولنس یا کسی اور گاڑی کا انکے علاقے میں جانا ممکن نہیں۔
لاک ڈائون کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات ہوں یا عام ایام میں سماجی و مذہبی رسومات و تقاریب کی گہما گہمی۔ تپتی گرمی ہو یا جما دینے والی سردی چمحال کے لوگوں کے لیے بیمار افراد کو اسپتال پہنچانے کا بس ایک ہی ذریعہ ہے۔
عوام الناس کو بنیادی ضروریات بہم پہنچانے کے بلند و بانگ سرکاری دعوے چمحال جیسے علاقوں میں محض سراب دکھائی دیتے ہیں۔