اردو

urdu

ETV Bharat / state

Patwaris Pen Down Strike Continues رامبن میں پٹواریوں کی کام چھوڑ ہرتال جاری

ضلع رامبن میں بھی پٹواری اپنے مطالبات سے متعلق دو روزہ کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔ Patwaris Pen Down Strike in Ramban

17733315
17733315

By

Published : Feb 12, 2023, 1:07 PM IST

رامبن میں پٹواریوں کی کام چھوڑ ہرتال جاری

رامبن: آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی کال کے پیش نظر پہاڑی ضلع رامبن میں بھی رامبن پٹوار ایسوسی ایشن آج دوسرے روز بھی ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کو لیکر جموں و کشمیر میں کام چھوڑو ہڑتال جاری ہے۔ پے گریڈ میں اضافہ احتجاجی پٹواریوں کا اولین مطالبہ ہے۔ پٹواریوں کی 'کام چھوڑ' ہڑتال جاری ہے۔ پٹواریوں کے ضلع صدر رامبن ہرجیت سنگھ نے کہا کہ ان کے مطالبات پے گریڈ کو 2400 روپے سے بڑھا کر 2800 پے گریڈ کیے جانے کے علاوہ پٹوار خانوں کی تعمیر بڑے مطالبات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پٹوار خانوں کی تعمیر کا مطالبہ عرصہ دراز سے کرتی آ رہی ہیں جسے ہر بار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے کیے گئے ڈیجیٹائزیشن کے فیصلہ کی سراہنا کرتے ہیں تاہم پٹواری ایسوسی ایشن انفراسٹرکچر کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔ احتجاجی پٹواری اپنی مانگوں کو لیکر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت سے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ڈیجیٹائزیشن کے فیصلے پر زمینی سطح پر تب تک عمل درآمد نہیں کی جا سکتی جب تک کہ پٹوار خانوں کی تعمیر اور ان میں انفراسٹرکچر مہیا نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہ ہر بار سرکار یقین دہانی کرواتی ہے کہ جلد ہی ان کے مطالبات حل کیے جائیں گے لیکن آج تک پٹواریوں کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے، اس لیے پٹوار ایسوسی ایشن ہڑتال کرنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Sweepers on Strike in Ramban صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال، رام بن میں گندگی کے ڈھیر

ABOUT THE AUTHOR

...view details