رام بن:صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گِر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو دو روز قبل ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ ٹریفک حکام نے بتایا درماندہ گاڑیوں کو وقتاً فوقتاً اپنی اپنی منزلوں کی جانب سے روانہ ہونے کی اجازت دینے کے بعد اور کئی گھنٹوں کی طویل مشقت کے بعد بالآخر شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ضلع رام بن کے مہاڑ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر کی جانب سے کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم سب سے پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔
Highway Restored for Traffic سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال - سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت بحال
سرینگر جموں شاہراہ پر دو دن تک ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہنے کے بعد حکام نے شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا۔ One Sided Traffic Restored on Highway
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کے علاوہ جمعرات کو جموں سے سرینگر کی جانب سے گاڑیوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی گئی تاہم کسی بھی گاڑی کو کشمیر سے جموں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر سے پوری طرح ملبہ صاف کیے جانے کے بعد ہی شاہراہ کو پوری طرح سے دو طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کیا جائے گا۔ ادھر، ٹریفک حکام نے مسافرین، ڈرائیوروں سے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک معلومات حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ ٹریفک حکام نے مسافرین کو شاہراہ پر سفر سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Jammu-Srinagar National Highway قومی شاہراہ پر 3 دنوں بعد ٹریفک کی آمد و رفت بحال