اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sexually Assaulting Young Boy in Ramban رامبن میں کمسن لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں غیرمقامی شخص گرفتار - رامبن میں غیرمقامی شخص گرفتار

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں پولیس نے غیر مقامی باشندہ کو ایک کمسن لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ Non-resident man arrested for sexually assaulting a young boy in Ramban

رامبن میں کمسن لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں غیرمقامی شخص گرفتار
رامبن میں کمسن لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں غیرمقامی شخص گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 9:08 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں پولیس نے غیر مقامی باشندہ کو ایک کمسن لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق نابالغ لڑکے کے والدہ نے تھاتہ پولیس رامبن میں ایک تحریری شکایت درج کرائی۔ انہوں نے اپنے شکایت میں کہا کہ ان کے 12 سالہ لڑکے ملزم سرفراز نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کا رہنے والا 40 سالہ ملزم سرفراز احمد انصاری ولد حسن انصاری نے لڑکے کو بھلاپھسلاکر دریائے چناب کے کنارے لے گیا اور وہاں اس نے لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF Personnel shoots self dead بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

شکایت وصول ہونے کے بعد فوری طور پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس تھانہ رامبن نے اس ضمن میں مختلف دفعات 377/511 ایک پی ایس 7/8 پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بارہمولہ میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جسنی زیادتی کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ ملزم کی شناخت محمد عمر پرے ولد محمد امین پارے ساکن پرے محلہ سانگری کے طور پر کی گئی جبکہ اس پر لڑکی کو اغوا کرنے اور سانگری میں ایک ویران جگہ پر اس کے ساتھ جسنی زیادتی کرنے کا الزام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details