جموں:جمعہ کی صبح 6 بجے سے ہفتہ کی صبح 6 بجے تک سرینگر جموں شاہراہ پر ناشتری سے بانہال کے درمیان ہائی وے پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہائی وے کی ضروری مرمت کے لیے ’’ٹریفک ڈرائی ڈے‘‘ یعنی جمعہ کو ہائی وے پر ٹریفک نہ چلنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ رام بن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے اس ضمن میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رام بان، روہت باسکوترا، کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق ’’سرینگر جموں ہائی وے پر چنانی ناشری ٹنل سے نیویوگا ٹنل بانہال کے درمیان جمعہ کو ٹریفک ڈرائی ڈے رہے گا۔‘‘
ناشری سے نیویوگ ٹنل بانہال کے درمیان شاہراہ پر ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کام کو انجام دینے کے لئے NHAI کے مطالبہ پر جمعہ کی صبح 6 بجے سے ہفتہ کی صبح 6 بجے تک ٹریفک ڈرائی ڈے کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران میڈیکل ایمرجنسی گاڑیوں کے علاوہ دیگر کسی بھی موٹر گاڑی کو ناشری سے بانہال کے درمیان چلنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ ٹریفک ڈرائی ڈے سے ڈوڈہ، کشتواڑ، بٹوٹ اور پٹنی ٹاپ اور سناسر کی گاڑیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مذکورہ روٹس کی گاڑیوں کو چنانی ناشری ٹنل کے راستے سے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم وہ چنانی، کد، بٹوٹ کے راستے سے جا سکیں گی۔