اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilbagh Singh in Ramban: ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز رامبن اور کشتواڑ اضلاع کے دورے کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس سربراہ نے مژھل یاترا کے حوالے سے کیے جارہے انتظامات کے بارے میں بھی آفیسران سے جانکاری حاصل کی۔ Dilbagh Singh in Ramban

need-to-be-more-vigilant-in-order-to-thwart-the-plans-of-anti-national-elements-says-dilbagh-singh
ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت

By

Published : Aug 8, 2022, 10:45 PM IST

جموں: پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس چیف دلباغ سنگھ نے پیر کے روز رامبن اور کشتواڑ اضلاع کا دورہ کیا اور وہاں پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس سربراہ نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی خاطر مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کو ناگزیر قرار دیا۔ DGP Dilbagh Singh Reviewed Security Situation in Ramban

پولیس چیف نے اس موقع پر کہا کہ مژھل یاترا کو بہ حسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ بعد میں پولیس سربراہ نے ضلع پولیس آفس کشتواڑ کا دورہ کیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ DGP Visits Kishtwar

ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت : پولیس سربراہ

دلباغ سنگھ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ جرائم کا قلع قمع کرنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے پیش نظر ضلع میں امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سی سی ٹی وی اور ڈرونز سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ DGP on Anti National Elements

اس موقع پر ایس ایس پی کشتواڑ نے پولیس چیف کو ضلع کی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی اور رکھشا بندھ کے حوالے سے پولیس نے سبھی انتظامات مکمل کیے ہیں۔پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس سربراہ نے آفیسران کو ہدایت دی کہ عسکریت پسندوں کے ارادوں کو ناکام بنانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیاں آپس میں قریبی تال میل کو اور زیادہ مستحکم کریں۔

مزید پڑھیں:

Dilbagh Singh on Hybrid Militancy: ہائبرڈ عسکریت پسندی پاکستان کا ایک نیا منصوبہ بند اسٹریٹجک اقدام، ڈی جی پی

انہوں نے آفیسران کو بتایا کہ روزانہ کی بنیادوں پر صورتحال کے بارے میں باہمی گفت وشنید ہونی چاہئے۔پولیس سربراہ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کو روکنے کی خاطر عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز میں شدت لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details