بانہال:جموں۔سرینگر قومی شاہراہ کے حادثاتی سیکٹر میں واقع ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی طرف سے دو مہینے پہلے کیے گئے وعدے کے مطابق ایمرجنسی ہسپتال بانہال کو اہم ساز و سامان کی فراہمی کی گئی۔ Department of Banihal Hospital Active جس سے عام لوگوں اور پنچایتی نمائندگان میں خوشی پائی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان نے 30 مئی کو بانہال کا دورہ کیا تھا اور دورے کے دوران ڈی ڈی سی کونسلر بانہال امتیاز احمد کھانڈے، بیوپار منڈل صدر نصیر احمد وانی، سماجی کارکن نظیر احمد خان، ایڈووکیٹ خورشید اور سول سوسائٹی کے ممبران نے ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں کئی اہم مشینری کی کمی کا معاملہ ڈائریکٹر موصوف کی نوٹس میں لایا تھا اور بدلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان نے وفود کو یقین دلایا تھا کہ بجلی بیک اپ، بلڈ ٹیسٹنگ کے تجزیہ کی مشینوں وغیرہ کو جلد از جلد فراہم کیا جائے گا۔ اب جبکہ وعدے کے عین مطابق بیشتر مشینری بانہال ایمرجنسی ہسپتال پہنچ گئی ہے اور اسے نئی ہسپتال عمارت میں نصب بھی کیا گیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کونسل میں بانہال کے ممبر امتیاز احمد کھانڈے نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان کی طرف سے جو یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اس میں سے بیشتر وعدے پورے کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں 60 کلو واٹ کی صلاحیت والا پاور بیک اپ، ڈیجیٹل ایکسرے، تھائیرائڈ اور بلڈ ٹیسٹ کے لیے analyser اور ڈینٹل یونٹ کو بانہال ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے اور اسے ہسپتال کی نئی عمارت میں نصب بھی کیا گیا ہے۔