اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: سڑک حادثے میں بچہ ہلاک، چار زخمی - کشمیر نیوز

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں راجگڑہ۔ کاستی گڑہ رابطہ سڑک پر سڑک حادثہ میں ایک کمسن بچہ ہلاک ہو گیا اور دیگر چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

minor killed other four injured in road accident
سڑک حادثے میں بچہ ہلاک، چار زخمی

By

Published : Aug 3, 2020, 4:01 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق کار (بولیرو ) زیر نمبر Jk02AB-9777 سے دیسہ سے راجگڑہ جانب جارہی تھی کہ کھڑی کے قریب ٹنگر نالے کے مقام پر انتہائی تیز رفتار گاڑی سڑک سے گر کر 200 فٹ گہرے نالے میں جاگری۔

دیکھیں ویڈیو

جس کے نتیجہ میں اس پر سوار دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر راجگڑہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں ضلع ہسپتال رامبن ریفر کر دیا۔

دوران منتقلی ایک کمسن بچہ پریم سنگھ (3) ولد بلونت سنگھ ساکنان ہلر راجگڑہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کی شناخت بہاری لعل (66) ولد بیلی رام ساکنہ گائی دیسہ ضلع ڈوڈہ، نیشا دیوی (27) زوجہ بلونت سنگھ ساکنہ ہلر راجگڑہ، انیش سنگھ(6) ولد بلونت سنگھ ساکنہ ہلر رجگڑہ ضلع رامبن اور ڈرائیور دیپک سنگھ (32) ولد بہاری لعل ساکنہ گائی دیسہ ضلع ڈوڈہ کے نسبت ہوئی۔

ان کا علاج ضلع ہسپتال رامبن میں چل رہا ہے۔ راجگڑہ پولیس چوکی نے زیر دفعات 278,337,304 A آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے پرائمری ہیلتھ سنٹر راجگڑہ میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں منتقل کرنا پڑتا ہے، جبکہ ہسپتال کے لیے منظور شدہ گاڑی شیر کشمیر ایمرجنسی ہسپتال بٹوت میں کھڑی رکھی ہے۔ جس سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details