جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال میں چملواس نیل رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے بعد محکمۂ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے اس سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ چملواس سے لیورہ تک قریب 7 کلومیٹر تک تارکول بچھایا جارہا ہے۔
رامبن: نیل - چملواس رابطہ سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع
پہاڑی ضلع رامبن میں نیل چملواس رابطہ سڑک عرصۂ دراز سے خستہ حالی کا شکار تھا۔ لیکن اب محکمۂ بی ڈبلیو ڈی کی جانب سے اس سڑک کو بہتر کرنے کا کام شروع کیا جارہا ہے۔
نیل - چملواس رابطہ سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع
اس سڑک کے خراب ہونے کی وجہ سے اکثر مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا، لیکن ایک کروڑ سے زائد کی لاگت سے اس کے کام کو شروع کیا جارہا ہے۔ جس پر ڈی ڈی سی کونسلر بشیر نائیک اور عوام نے انتظامیہ اور محکمۂ پی ڈبلیو ڈی کا شکریہ ادا کیا۔
وہیں لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کی لیورہ سے نیل تک جلد سے جلد تارکول بچھائی جائے تاکہ ان لوگوں کو اب مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ سڑک کی حالت ابتر ہوگئی تھی۔