رامبن میں جموں وکشمیر قومی شاہراہ کی کشادگی کے تعمیری کام کے دوران ڈھلواس کے مقام پر سال 2020 میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے تقریباً 40 گھروں کو سخت نقصان پہنچا تھا۔ ایک سال گزرنے کے بعد بھی ان لوگوں کو معاوضه واگذار نہ کیے جانے سے متاثرہ خاندان آج بچوں سمیت دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔
رامبن: مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ کو جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا - جموں وکشمیر قومی شاہراہ
جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر زبردست احتجاج کیا اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ جس کے سبب شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔
رامبن: مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ کو جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا
احتجاج کرنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری مدد فراہم کی جائے اور معاوضہ کی فائلیں جلد مکمل کر کے متبادل جگہ بھی فراہم کی جائے ساتھ ہی ایڈیشنل ایس پی اور تحصیلدار کی یقین دہانی کی جائے تبھی جاکر یہ دھرنا ختم ہوگا۔'