جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایس سی مورچہ کے سیکریٹری شری گردھاری لعل نے مرکزی پروجیکٹس میں مقامی نوجوانوں کو کام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا 'پہاڑی ضلع رامبن میں دو بڑے پروجیکٹس ریلوے اور قومی شاہراہ کے فورلین کا کام جاری ہے۔ ریاسب کا سب سے بڑا پن بجلی پروجیکٹ ساولاکوٹ پایہ لاین میں بھی کام شروع کیا جائے گا'۔