جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈیویژن بانہال کے علاقہ کرالچی ہال میں لوگوں نے محمکہ پبلک ورک ڈیپارٹمینٹ کے خلاف احتجاج کیا، لوگوں نے چمبلواس میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے غیر معیاری مٹیریئل استعمال کرنے پر محکمہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا 'کرالچی ہال سے نوگام ربطہ سڑک پر کئی برس کے بعد بلیک ٹاپنگ کی گئی لیکن محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ٹھیکیداروں نے غیر معیاری مٹیریئل کا استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے