اردو

urdu

ETV Bharat / state

Labourers End Protest after 86 Days: انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کیا

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی مرمت و کشادگی Widening of Srinagar Jammu Highway پر مامور تعمیراتی کمپنی سے وابستہ مزدور گزشتہ 86 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں. Labourers Protest, Demand implementation of Minimum Wages Act، انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کیا۔

Labourers End Protest after 86 days: انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کیا
Labourers End Protest after 86 days: انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کیا

By

Published : Feb 15, 2022, 8:27 PM IST

ضلع انتظامیہ رام بن نے سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی مرمت و کشادگی پر مامور تعمیراتی کمپنی Widening of Srinagar Jammu Highway سے وابستہ احتجاجی مزدوروں کو سینٹرل لیبر ایکٹ کے حساب سے اجرت فراہم کیے جانے کی یقین دہانی کی۔

ضلع رام بن میں مزدور گزشتہ 86 دنوں سے احتجاجی دھرنے پر

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیبر، انگریز سنگھ نے کہا کہ شاہراہ کی کشادگی کا مرکزی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی جائز مانگوں کے پیش نظر انہوں نے متعلقہ حکام کے ساتھ اس حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے جائز مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزدوروں کو سینٹرل لیبر ایکٹ کے تحت اجرتیں اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی مرمت و کشادگی پر مامور تعمیراتی کمپنی سے وابستہ مزدور گزشتہ 86دنوں سے احتجاجی دھرنے پر ہیںLabourers Protest in Ramban۔

احتجاجی مزدوروں نے تعمیراتی کمپنی پر مزدوروں کے ساتھ استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو لیبر قوانین کے برعکس انتہائی کم اجرت فراہم کی جا رہی ہے وہیں انہیں دیگر مراعات اور انشورنس بھی فراہم نہیں کیا جا رہا۔

مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ قومی پروجیکٹ میں کام کرنے والے مزدوروں کو سینٹرل لیبر ایکٹ کے مطابق اجرت دی جائےLabourers Protest, Demand implementation of Minimum Wages Act۔ جبکہ تعمیراتی کمپنیاں مرکزی لیبر قانون کو نافذ کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے ضلع رام بن کے مزدور اپنے مطالبات کے لیے تقریباً تین ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے یقینی دہانی کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details