جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جمعہ کے روز بارش و برفباری کی وجہ سے قومی شاہراہ بند رہنے کے بعد آج آمدورفت کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز رامبن اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر پسیاں اور چٹانیں شاہراہ پر گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی تھیں۔
وہیں موسم میں بہتری آنے کے بعد اب سڑک کو بحال کیا گیا ہے۔ ٹریفک ذرائع کے مطابق 'دوپہر کے بعد سے قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو اپنی منزل کی طرف روانہ کیا گیا۔ وہیں چندرکوٹ، ناشری اور جکھینی میں بھی آمدورت بحال کی گئی'۔