اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسلسل تیسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بند ہے۔ رامبن اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ بھی پیش آیا ہے۔ احتیاطی طور پر ادھمپور سے کشمیر گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

jammu Srinagar national highway remains blocked for 3rd day
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند

By

Published : Mar 24, 2021, 10:57 AM IST

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی مکمل طور پر بند رکھی گئی ہے۔ شاہراہ کے کیفٹریہ موڑ، چمبہ سیری، رام پسی، ماروگ، بیٹری چشمہ، انوکھی فال، ڈیگڈول، پنٹھال، موم پسی، گانگرو، شیربی بی پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گرے ہیں۔ تعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل شاہراہ کو بجال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم مسلسل پتھر گرنے کی وجہ سے رکاوٹیں آرہی ہیں۔ شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو خاص کر مسافر بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔

ویڈیو

محکمہ ٹریفک نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ تب ہی اپنا سفر شروع کریں ورنہ انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details