رامبن: قومی شاہراہ رامبن اور بانہال کو بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے کے سبب آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ تین روز بعد بحال ہوئی جس کی وجہ سے تقریبا 500 مسافر اور مال بردار گاڑیاں رامبن اور بانہال کے درمیان درماندہ ہو گئی تھیں۔
جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ جزوی طور پر بحال - لینڈ سلائیڈ
مسلسل تین روز تک آمدورفت بند رہنے کے بعد جموں و کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر لمبی جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو آج صبح یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ تین روز بعد بحال
ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رامبن کے مطابق شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ بانہال، رامبن اور ناشری کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو اپنی منزل کی طرف چھوڑا جائے گا۔ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ادھمپور اور قاضی کنڈ سے آگے بڑھنے کی کسی گاڑی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔