سرینگر : متعلقہ ایجنسیوں کی انتھک کاوشوں کے باجود وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ جمعے کے روز مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رہی۔Jammu Srinagar Highway Closed
بتادیں کہ قومی شاہراہ رامبن اور اودھمپور اضلاع میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کے علاوہ سڑک کا قریب ڈیڑھ سو فٹ حصہ بہہ جانے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دی گئی تھی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بھاری بھرکم پتھروں کو ہٹانے کے لیے گذشتہ شام دھماکہ خیز مواد بھی استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے بانہال رام بن، اودھم پور سیکشن کو بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے اور کام میں رکاوٹ ڈالنے والی چٹانوں کا دھماکہ کیا جا رہا ہے۔