اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جموں و کشمیر میں ضلح رامبن کے سب ڈویزن بانہال کے علاقہ فاگو میں روشنی فاونڈیشن (این جی او) نے محکمہ آیوش کے اشتراک سے بیداری و طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

مفت میڈیکل کیمپ
مفت میڈیکل کیمپ

By

Published : Feb 9, 2021, 10:39 PM IST

آیوش ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کورونا وبا کے دوران ضلع رامبن کے مخلتف علاقوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے ادویات تقسیم کی گئی۔

مفت میڈیکل کیمپ

روشنی فاونڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو ضلع رامبن میں غریب اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ خواتین اور بچوں تک مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے معلومات فراہم کرتی ہے جس سے لوگ استفادہ بھی کر رہےہیں۔

اس پروگرام میں تقریباً 370 مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کے لیے لوگوں نے بی ایم او (بانہال) ڈاکٹر رابعہ خان کے علاوہ محکمہ آیوش سے منسلک طبی عملہ اور روشنی فاونڈیشن کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

اس دوران ڈاکٹر بلال بخاری (میڈیکل آفیسر ہیلتھ ویلنس سینٹر) نے لوگوں میں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر شہزاد یعقوبی اور ڈاکٹر شائستہ کے علاوہ کئی معززین موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details