اردو

urdu

By

Published : May 27, 2019, 11:33 PM IST

ETV Bharat / state

کشمیر میں فارسٹ ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ

کانگرس کے یوتھ رہنما و سابق قومی این ایس یو آئی کے صدر فیروز احمد خان نےفارسٹ ایکٹ 2006 کو جموں وکشمیر میں فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارسٹ ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ


انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجر بکروال برادری اور مخصوص طبقہ کے لوگوں کو تجاوزات کے نام پر محکمہ جنگلات کے اہلکار پریشان کررہے ہیں ۔

انہوں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میتراہ رامبن میں سیکڑوں اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں نے سرکاری چرا گاہ اور جنگلات کی زمینوں پر عمارتیں، دکانیں اور اسکولوں کی بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کردی ہیں ۔ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ریاست کی سرکار خاص کر محکمہ جنگلات ان لوگوں کے بجائے غریب گوجر بکروال اور مخصوص طبقہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

40 برسوں سے زائد علاقوں میں رہتے آئے ان لوگوں کو محکمہ پریشان کر کے ان کے گھر توڑ رہے ہیں۔

گذشتہ روز مخصوص طبقہ کے دو رہائشی مکانات توڑدیے گئے، جبکہ ایک ہزار سے زیادہ مکانات دکانیں اور اسکول محکمہ اور ضلح انتظامیہ کی ساز باز سے چند برسوں میں تیار کئے گئے ہیں اور وہ اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔

انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکاروں پر رشوت لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جو غریب رشوت نہیں دیتا ہے تو اس کو تجاوزات کے نام پر پریشان کر کے گھر توڑ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلح انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے سرکار کو چاہئے کی ان غرہب لوگوں کو تجاوزات کے نام پر تنگ نہ کیا جائے ونہ وہ احتجاج کرنے پر مجبورہوں گے ۔


انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلح انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے سرکار کو چاہئے کی ان غرہب لوگوں کو تجاوزات کے نام پر تنگ نہیں کیا جاے بہ صورت دیگر وہ آحتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details