اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام '

نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرمحاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں اپنے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

National Panthers Party Chairman Harsh Dev Singh
نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ

By

Published : Oct 25, 2020, 7:13 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین اور سابق ریاستی وزیر ہرش دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان کی کنوینش کے بعد ایک پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں ہرش دیو سنگھ نے مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2014 کے انتخابات میں سبز باغ دکھا کر مرکز اور ریاست میں اقتدار پر قابض ہوئی اس کے بعد جموں و کشمیر کی عوام کے لیے کوئی بھی کام نہیں کیا۔

نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ

انہوں نے کہا کہ پہاڑی ضلع رامبن میں لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، قومی شاہراہ کی حالت خستہ ہے، اسکولوں میں تدرسی عملے کی کمی ہے اور سرکاری اسپتالوں میں طبی و نیم طبی عملے کی عدم دستیابی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھی جو وعدے کیے گئے تھے ان میں سی کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا، اور رہی بات دفعہ 370 کی تو یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں اس وجہ سے اس پر اب کسی بھی پارٹی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details