رام بن (جموں و کشمیر):کانگریس سے علیحدہ ہوئے سابق مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیرمین غلام نبی آزاد نے اپنے آبائی علاقہ چناب میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اُن سیاسی لیڈران کی سخت نکتہ چینی کی جو ’’بزرگوں اور حزب اختلاف جماعتوں کی پالیسیوں، نظریات اور ناکامیوں کے بجائے افراد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔‘‘
غلام بنی آزاد نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے، جو موجودہ کانگریس لیڈر وقار رسول کا آبائی علاقہ ہے، میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے اپنے فرزند صدام کا بھی تعارف کیا۔ غلام نبی کے فرزند صدام نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’مجھے انتخابات میں شرکت کی کوئی لالچ نہیں، میں نہ ممبر پارلیمنٹ اور نہ ہی ممبر اسمبلی بننے کا خواہاں ہوں، تاہم اسمبلی انتخابات منعقد ہونے سے یہاں کے لوگوں کے کافی مسائل حل ہو سکیں گے۔‘‘