اردو

urdu

ETV Bharat / state

House Collapse in Ramban رامبن میں مکان منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک - مکان گزشتہ شام مرمت کے دوران منہدم ہوگیا

بلدیو راج ولد قصاب میگھ نامی ایک شخص کا مکان گزشتہ شام مرمت کے دوران منہدم ہوگیا۔ بلدیو راج اور اس کے بیٹے بنٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی.Father-son duo killed

مکان گرنے سے باپ بیٹے جاں بحق
مکان گرنے سے باپ بیٹے جاں بحق

By

Published : Aug 23, 2022, 10:18 AM IST

Updated : Aug 23, 2022, 12:33 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے سناسر میں گزشتہ شام ایک مکان منہدم ہونے سے مکان مالک اور اس کا بیٹا ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔Father-son duo killed

اطلاعات کے مطابق ضلع رامبن کے سناسر علاقے کے چاوڑی گاؤں میں ایک شخص اپنے بیٹے کے ساتھ کچے گھر کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران چھت کا ملبہ گرنے سے اسکے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گئے۔ بلدیو راج ولد قصاب میگھ کا مکان گزشتہ شام مرمت کے دوران منہدم ہوگیا۔ بلدیو راج اور اس کے بیٹے بنٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ان کی لاشوں کومقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے نکالا جو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے۔House collapse in Ramban

واضح رہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور ملبے میں دبے لوگوں کو نکالا۔ 40 سالہ بلدیو راج اور 9 سالہ انکے بیٹے بنٹی کی موت کی خبر سن کر علاقے میں ماتم چھا گیا۔ وہی انکا دوسرا بیٹا رویندر عمر دس سال معمولی طور سے زخمی ہوگیا ۔جسے نزدیکی اسپتال میں علاج معالجے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔Father-Son Duo Killed In House Collapse

یہ بھی پڑھیں : Kotha Houses Collapse in Reasi: ریاسی میں کچا مکان گرنے سے دو افراد ہلاک، چار دیگر زخمی

Last Updated : Aug 23, 2022, 12:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details