اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹنل کی تعمیر کے دوران الیکٹریشن ہلاک

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں ٹنل کی تعمیر کے دوران ایک الیکٹریشن حادثے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

ٹنل کی تعمیر کے دوران الیکٹریشن حادثاتی طور ہلاک
ٹنل کی تعمیر کے دوران الیکٹریشن حادثاتی طور ہلاک

By

Published : Aug 10, 2020, 2:51 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں زیر تعمیر فور لین پروجیکٹ (بانہال) ٹنل میں ایک الیکٹریشن ہلاک ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بانہال - قاضی گنڈ ٹنل پر کام کر رہا ایک ایکٹریشن پیر کو کام کے دوران اچانک گر پڑا، جس کے نتیجہ میں اس کی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے ملازم کی شناخت شبیر احمد ماگرے ولد عبدالرشید ماگرے ساکنہ اشر، بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔

شبیر احمد ماگرے ولد عبدالرشید ماگرے

پولیس نے لاش کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا اور قانونی و طبی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لیے وارثین کے سپرد کر دیا۔

اس ضمن میں پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف لاپرواہی کا معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details