اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دکانداروں کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا'

ضلع رامبن کے مگر کوٹ سے24 دکانوں کو ہٹائے جانے کے لئے انتطامیہ نے نوٹس جا ری کیا تھا،جس کے بعد دکان داروں نے خود آگے بڑھ کر ان رکا وٹ کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔

By

Published : Sep 24, 2019, 1:30 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:46 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن سے دکانداروں کی ملاقات

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو مگرکوٹ کے دکانداروں کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم ضیاء خان سے ملاقات کے لئے پہنچا۔

وفد نے انتظامیہ کی جانب سے مگرکوٹ میں 24 دکانوں کو ہٹانے کے لیے جاری کیے گیے نوٹس پر دوبارہ غور کرنے پر زور دیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن سے دکانداروں کی ملاقات

وفد کی قیادت کر رہے بی جے پی لیڈر شام سنگھ کٹوچ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ مگرکوٹ میں یہ دکاندار دہائیوں سے اپنا کام کاج کر رہے ہیں اور ان کے گزر بسر کا واحد ذریعہ ان دکانوں سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار خود آگے بڑھ کر سڑک میں رکاوٹ بن رہے دکانوں اور سامان کو ہٹا کر معاملے کا حل نکالیں گے۔

وفد کو بغور سننے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے وفد کی رائے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پہل کرنے کے فیصلے کی ستائش کی اور انہیں اس پر جلد عمل کرنے کی تلقین کی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 7:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details