اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن : پولیس کی جانب سے دو ویمین ہیلپ ڈیسک قائم

ایس ایس پی رامبن نے کہا کہ رامبن پولیس سماجی جرائم سے نمٹنے کے لیے خاص طور سے خواتین کے تحفظ کے لیے مستعد ہے۔

ویمین ہیلپ ڈیسک قائم
ویمین ہیلپ ڈیسک قائم

By

Published : Apr 9, 2021, 10:46 PM IST

ضلع رامبن میں ایس ایس پی رامبن پی ڈی نتیا کی جانب سے آج پولیس تھانہ چندرکوٹ اور پولیس تھانہ رامبن میں خواتین کی شکایات سننے کے لیے ویمن ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے دو ویمین ہیلپ ڈیسک قائم

چندرکوٹ اور رامبن میں خواتین ہیلپ ڈیسک کے افتتاح کے دوران ایس ایس پی رامبن نے کہا 'یہ ہیلپ ڈیسک خواتین کو کسی پریشانی سے آزادانہ انداز میں پولیس حکام کے سامنے اپنے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کرے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
'ایس ایس پیز تصادم سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے'

ایس ایس پی رامبن نے مزید کہا 'رامبن پولیس سماجی جرائم سے نمٹنے کے لیے خاص طور سے خواتین کے تحفظ کے لیے مستعد ہے اور ضلع سے ایسے جرائم کا خاتمہ کرنے کے لئے مہم تیز کی جارہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details