اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن میں قومی ترانہ مسابقہ کا انعقاد - محکمہ اسپورٹس ایجوکیشن

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں قومی ترانہ مسابقہ میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

رام بن میں قومی ترانہ مسابقہ کا انعقاد
رام بن میں قومی ترانہ مسابقہ کا انعقاد

By

Published : Aug 7, 2021, 7:22 PM IST

ضلع رام بن میں انتظامیہ کی جانب سے قومی ترانہ مسابقہ کا انعقاد ماڈل ہائر سیکنڈری سکول رام بن میں منعقد کیا گیا۔

رام بن میں قومی ترانہ مسابقہ کا انعقاد

مسابقہ کا اعلان ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

قومی ترانہ مسابقہ میں طلباء و طالبات نے انفرادی و اجتماعی طور شرکت کرکے حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔

پروگرام میں محکمہ تعلیم اور محکمہ اسپورٹس ایجوکیشن سمیت انتظامیہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: رام بن: محکمہ بجلی نے صارف کے خلاف مقدمہ دائر کیے جانے کی مانگ کی

مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو انعامات و اسانید سے نوازا گیا، وہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گروپس کو یوم آزادی کی تقریب میں بھی اعزاز سے نوازا جائیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details