رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں چوتھا فینسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تقریباً ایک سو پچاس طلباء نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن ہربنس لعل شرما نے شرکت کی۔ وہیں مہمان ذی وقار دھرم ویر سنگھ ضلع اسپورٹس افسر رہے۔ پروگرام میں شرکت کے دوران اے ڈی سی رامبن نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبا نے فینسنگ میں ضلع رام بن سے ملکی سطح پر نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ ضلع رامبن سے تعلق رکھنے والے سفیان وحید اس وقت ملکی سطح پر جموں و کشمیر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جنہیں کھیلو انڈیا کے تحت مرکزی حکومت کی معاونت کے زریعے پٹیالہ اسپورٹس ک نسل میں ٹریننگ دی جارہی ہے ۔اس موقع پر طلباو طالبات کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انعامات سے نوازا گیا ۔
Fencing Championship in Ramban رامبن میں فینسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد - رامبن نیوز
ضلع رامبن میں چوتھے فینسنگ چیمپیئن شپ 2022 کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔ Fencing Championship in Ramban
Ramban Fencing Championship
ضلع فینسنگ ایسو سی ایشن نے مستقبل میں بھی اس طرح کی چیمپین شپ منعقد کرانے کا اعادہ کیا تاکہ نوجوانوں اور بچوں کے درمیان کھیل کود کے جذبے کو ابھارا جائے اور انہیں اسپورٹس شعبے کی طرف راغب کر کے مستقبل بنانے کے لیے ذہنی طور سے تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم انہوں نے محکمہ اسپورٹس اور ضلع انتظامیہ سے مزید تعاؤن کی اپیل بھی کی۔ Fencing Championship in Ramban
یہ بھی پڑھیں: Food Festival in Ramban رامبن میں بھارتی فوج کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام