ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے آج سب ڈویژن بانہال دورہ کرکے سب ضلع ہسپتال بانہال کا معائنہ کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کا رامبن دورہ انہوں نے قصبہ بانہال کے ریلوے اسٹیشن پر ایک درماندہ ٹاٹا موبائل گاڑی میں شدید سردی کی وجہ سے کپواڑہ کے دو نوجوانوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز قریب سات سو مسافر بانہال وار جواہر ٹنل کے درمیان شدید برفباری اور پھسلن کی وجہ سے درماندہ ہو گئے تھے جس میں انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے مسافروں کے لیے کھانا اور رات کو ٹھہرنے کا انتظام کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بانہال میں پچاس بیڈز والا ہسپتال تیار ہوگیا ہے جس کو بہت جلدی عوام کے نام وقف کر دیا جائے گا۔ تاکہ لوگوں کو کسی دوسرے ہسپتال کا رخ نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانہال قاضی کنڈ ٹنل تعمیراتی کمپنی کام میں سرعت لانے کے لیے میٹنگ طلب کی جائے گی۔ تاکہ جموں کشمیر کی سب سے بڑی سرنگ کو تیار کرکے عوام کے نام وقف کیا جائے، جس سے ایام سردی میں بلا کسی روک ٹوک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت جاری رہے۔
انہوں نے کہا درماندہ مسافروں کے لیے مزید شیلٹر بہت جلد تعمیر کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ درماندہ نوجوانوں کی موت پر درماندہ مسافروں اور مقامی لوگوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا۔