اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: لیفٹیٹینٹ گورنر کے دورے سے قبل عوامی نمائندوں کا اجلاس - ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن شمشاد شان

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کل ضلع رامبن کا دورہ طے ہے۔ اس ضمن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں تمام عوامی نمائندوں کو بلا کر ان سے علاقے کے مسائل اور مانگوں کے تعلق سے جانکاری حاصل کی گئی۔

ddc chairperson
عوامی نمائندوں کا اجلاس

By

Published : Apr 12, 2021, 6:58 PM IST

ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن شمشاد شان کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ سرکٹ ہاؤس میں منعقد اس میٹنگ میں ضلع رامبن کے ڈی ڈی سی کونسلرز، بی ڈی سی چیئرمین و مختلف سرپنچوں نے شرکت کی۔

عوامی نمائندوں کا اجلاس

واضح رہے کہ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کل ضلع رامبن کا دورہ طے ہے۔ اس ضمن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں تمام عوامی نمائندوں کو بلا کر ان سے علاقے کے مسائل اور مانگوں کے تعلق سے جانکاری حاصل کی گئی۔ ان مطالبات کو لیفٹننٹ گورنر کے سامنے رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: نشیلی اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

چیئرپرسن شمشاد شان نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے عوامی نمائندوں سے علاقے کے مسائل کو غور سے سنا اور میمورنڈم کے زریعے لیفٹننٹ گورنر تک پہنچانے کا اعادہ کیا، تاکہ جلد از جلد ان مانگوں کو پورا کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details