کوڑھ (جذام) کی علامات، اسکے علاج و معالجے اور کورونا ویکسین سے متعلق ضلع رامبن میں آگاہی مہم کا آغاز Leprosy Awareness Campaign کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی سی رام بن مسرت الاسلام، اے ڈی سی، سی ایم او سمیت ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔
ڈی سی رام بن DC Ramban نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آگاہی مہم کے تحت ایک منتخب گاڑی اور اس میں موجود عملہ ضلع کے سبھی بلاکس کا دورہ کرے گا اور عوام کو کوڑھ (جذام) کی بیماری سے متعلق آگاہ کرے گا۔'
انہوں نے کہا کہ ’کوڑھ کی ابتدائی علامات سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا کیونکہ ابتدائی ایام میں کوڑھ کا مکمل علاج ممکن ہے۔