اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن: محکمہ پی ڈی سی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - تنخواہوں کو جلد واگزار

پہاڑی ضلع رام بن میں محکمہ پی ڈی سی سے وابستہ عارضی ملازمین نے بقایا اجرتوں کی واگزاری سمیت مختلف مطالبات پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

رام بن میں محکمہ پی ڈی سی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
رام بن میں محکمہ پی ڈی سی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Jan 28, 2021, 8:40 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں محکمہ پی ڈی سی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے بقایا اجرتوں کی واگزاری اور ملازمت کی مستقلی کے مطالبات پر محکمہ پی ڈی سی کے چیف انجینئر چندرکورٹ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں شامل درجنوں عارضی ملازمین نے لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی سی کے خلاف نعرے بازی کی۔

رام بن میں محکمہ پی ڈی سی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے کہا کہ وہ بغلیہار پاور پروجیکٹ میں کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں انہیں کئی ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے مشکل ترین ایام میں تنخواہوں کا نہ ملنا عارضی ملازمین کیلئے کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں تھا۔ کم تنخواہوں پر گزربسر کرنے والے یہ ایک سو آٹھ ملازمین دن رات محنت کرکے بغلیار پاور پروجیکٹ کو چلاتے ہیں تاہم انہیں گزشتہ برس مارچ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔

عارضی ملازمین نے اپیل کی ہے کہ انکی تنخواہوں کو جلد واگزار کیا جائے بصورت دیگر وہ اہل خانہ سمیت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details