اردو

urdu

ETV Bharat / state

چرس اسمگلر پولیس حراست میں - بٹوت

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں پولیس نے 640گرام چرس ضبط کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

چرس اسمگلر پولیس حراست میں

By

Published : Aug 1, 2019, 9:15 AM IST

جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں گزشتہ روز پولیس نے تلاشی کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا، جس کی تلاشی کے بعد پولیس کو 640 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مصدقہ اطلاع کے بعد بٹوت کے بھدرواہ موڑ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کر دی، ایک شخص بس اسٹینڈ کی طرف پیدل جارہا تھا جس پر پولیس کو شبہ ہوا، پولیس نے اس کو پکڑ کر بیگ کی تلاشی لی، جس کے پاس سے چرس دستیاب ہوئی۔

رکھجڑگ کا رہنے والا ایف دین ابن حبیب اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے بٹوت تھانہ نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details