اردو

urdu

ETV Bharat / state

مویشیوں کی اسمگلنگ، دو گرفتار - جموں و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پولیس نے دو اسمگلرز کو گرفتار کر کے 81 مویشیوں کو آزاد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مویشیوں کی اسمگلنگ، دو گرفتار

By

Published : Jun 14, 2019, 11:35 PM IST

رامبن کے ڈپٹی ایس پی اصغر ملک کے مطابق تین پولیس اسٹیشنز نے اپنی اپنی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مویشی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے، جس میں پولیس تھانہ بٹوت، تھانہ پولیس رامبن اور تھانہ پولیس رامسو شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملتے ہی تین ٹرکوں کو روک کر تلاشی لی اور 81 مویشیوں کو آزاد کر کے دو اسمگلرز ریاض احمد اور محمد اکرم کو گرفتار کیا ہے جبکہ ان کا ایک دیگر ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس نے ان کے خلاف قانون کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details