مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بانہال اور چنجلو لنک روڈ پر حادثہ میں کار ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہو گیا ہے۔
سڑک حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی
ضلع رامبن میں بانہال اور چنجلو لنک روڈ پر حادثہ میں کار ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مزید علاج و معالجے کے لیے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آلٹو کار چنجلو سے قصبہ بانہال کی طرف آرہی تھی کہ چند کلو میٹر سفر طے کر کے شام کے ساڑھے سات بجے چنجلو کے نزدیک ایک گہرے نالے میں جا گری، جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور مدثر احمد وانی(28) ولد محمد اقبال وانی ساکن کسکوٹ تحصیل بانہال، شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال علاج کے لیے منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مزید علاج و معالجے کیلئے میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کر دیا، اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، بانہال پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔