اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان نے بانہال کا دورہ کیا

بصیر احمد خان نے محکمۂ پی ڈی ڈی کی جانب سے 6۔1 کروڑ کی لاگت سے بانہال میں تعمیر کردہ 6.3 میگا واٹ رسیوینگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان نے بانہال کا دورہ کیا
ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان نے بانہال کا دورہ کیا

By

Published : Sep 11, 2021, 9:35 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سنیچر کے روز سب ڈویژن بانہال کا دورہ کیا۔

ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان نے بانہال کا دورہ کیا

اس دوران انہوں نے محکمۂ پی ڈی ڈی کی جانب سے 6۔1 کروڑ کی لاگت سے بانہال میں تعمیر کردہ 6.3 میگا واٹ رسیونگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

انہوں نے ساتھ ساتھ علاقہ وگن میں نالہ بشلڑی پر محکمۂ دیہی ترقی کی جانب سے 49۔12 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ پُل کو عوام کے نام وقف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالج طلباء، تدریسی اورغیرتدریسی عملے کو خاص ٹیکہ کاری مہم میں لایا جارہا ہے: منوج سنہا

لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے بی ڈی سیز، ڈی ڈی سیز اور پنچایتی نمائندوں کے علاوہ 'بیوپار منڈل' بانہال وفود کے مسائل سنے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details