رام بن:محکمہ سیاحت اور فوج نے مشترکہ طور ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے کی غرض سے ضلع رام بن کے بٹو علاقے سے وادی نیل کی ٹریکنگ کے لئے ایک مقامی ٹریکر گروپ کو روانہ کیا۔ منتظمین کے مطابق چھ روز تک جاری رہنے والی ٹریکنگ کے دوران مقامی ٹریکرز کو وادی نیل کی ٹرینگ کے دوران کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا وہیں اس سے ایڈونچر ٹورزم کو بھی فروغ ملے گا۔Ramban Neel Valley Trekking
Pir panjal Trekking : فوج اور محکمہ ٹورزم کے زیر اہتمام ٹریکنگ کا اہتمام
ضلع رام بن میں وادی نیل کی ٹریکنگ کے لئے سترہ ممبرز پر مشتمل ایک گروپ کو فوج اور محکمہ سیاحت نے ہری جھنڈی دکھا کر چھ روزہ ٹریکنگ پر روانہ کیا گیا۔ 17 member group on Neel Valley Trekking
فوج اور محکمہ ٹورزم کے زیر اہتمام ٹریکنگ کا اہتمام
منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹریکر گروپ میں سترہ ٹریکرز جن میں - بلاگرز، فوٹوگرافرز سمیت معروف شخصیات شامل ہیں۔ جبکہ ٹریکر گروپ میں نو خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ٹریک خوبصورت وادی نیل سے شروع ہوکر پیر پنجال پہاڑی سلسلوں کے مرغزاروں، جھیلوں اور آبشاروں سے گزرے گا اور چھ روز بعد لمبار گراؤنڈ میں بانہال یوتھ فیسٹیول پر اختتام پذیر ہوگا۔