جموں صوبہ کے سرحدی ضلع راجوری میں فوج کی جانب سے چلائی گئی ایک تلاشی مہم کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ 'ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کی سرحدی تحصیل منجا کوٹ میں ایک تلاشی مہم چلائی گئی جس دوران تحصیل کے پسماندہ علاقہ گھمبیر مغلاں میں بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کیے گئے۔ weapons recovered during search Operation in Rajouri
Weapons Recovered in Rajouri: راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران ہتھیار برآمد
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں فوج نے تلاشی مہم کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کیا ہے۔ اس معاملہ کو لے کر منجا کوٹ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ Weapons Recovered in Rajouri
راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران ہتھیار برآمد
یہ بھی پڑھیں: One Militant Arrested in Doda: ڈوڈہ میں ایک عسکریت پسند گرفتار، ہتھیار برآمد
انہوں نے بتایا کہ 'جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے چلائی گئی تلاشی مہم کے دوران ایک پستول، ایک پستول کا میگزین، پستول کی کچھ گولیاں سمیت اے کے 47رائفل کی گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں جب کہ پولیس نے اس معاملہ کو لے کر منجا کوٹ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج بھی کرلیا ہے۔ JK Police and Army search operation in Rajouri