ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب دیر رات ہوئے سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ جمعہ دیر رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی، جو لام سے تھنڈیکاسی، پی بی روڈ جا رہی تھی، سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں تین مسافر فوت ہو گئے جن میں دو سگے بھائی - اویس محمد اور افطار محمد پسران ذاکر احمد - بھی شامل ہیں، حادثے میں فوت ہونے والوں میں محمد ممتاز ولد محمد صدیق بھی شامل ہے۔