راجوری:ضلع راجوری کے کنڈی تھانہ علاقے میں سڑک حادثے کے دوران 21 سالہ شخص کی موت واقع Road Accident in Rajouri ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق منور گالا - سواری سڑک پر ایک ٹریکٹر زیر رجسٹریشن نمبر JK11B 7743 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جاگرا جس کے سبب ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی ڈرائیور کو فوری طور گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع Tractor Driver Dies During Road Accident in Rajouriہو چکی تھی۔
فوت ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ محمد شفیق ولد بہار دین ساکن بڈیون، راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔
راجوری پولیس معاملہ درج کرکے اور قانونی و طبی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔