ضلع راجوری کے سب ڈویژن کوٹرنکا میں ایک مسافروں سے بھرا ٹیمپو اس وقت حادثےکا شکار ہوگیا جب تکینکی خرابی کی وجہ سے ڈرایور گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا تھا، جس کے نتیجےمیں 10مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ٹیمپو ذیرےنمبر jk120 7640 بدہل سے راجوری کی طرف جارہا تھا۔ten injured in Kotranka road accident
Ten Injured in Kotranka Road Accident: کوٹرنکا سڑک حادثے میں 10افراد زخمی - راجوری میں سڑک حادثہ
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ten injured in Kotranka road accident
حادثے کی خبر سنتے ہی ایس ایچ او کوٹرنکا حبیب پٹھان اپنی ٹیم کےہمراہ موقع پرپھنچ گئے اور زخمیوں کو قریب کے ہی ایک ہسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں دوکی مسافر کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے، ڈاکٹروں نے ان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا۔ ایس ایچ او حبیب پٹھان کےمطابق باقی مسافر فی الحال ٹھیک ہیں۔ ان کا علاج کوٹرنکا میں ہی کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کی شناخت ڈرایور کرتارسنگھ ولد صوبارام عمر 32سال، دیس راج ولد دھنی رام 45سال سکنہ تلی کوٹرنکا، زرینہ کوثر ذوجہ محمدخلیل ساکنہ کالابن عمر30سال، جسونت سنگھ ولد جگدیو سینگھ ساکنہ چسانہ عمر 30 سال، بلونت سنگھ ولد آنند سنگھ عمر45سال ساکنہ گوٹہ، چنی لعل ولد لوچن سنگھ عمر 40سال ساکنہ تولی، محمدعارف ولدخاکم دین ساکنہ سرسوٹ، لیلو دیوی ذوجہ چنی لعل عمر50سال ساکنہ تولی، زوہرہ ذوجہ محمدرفیق ساکنہ چسانہ عمر50سال کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Road Accident in Pahalgam: پہلگام میں سڑک حادثہ،11 افراد زخمی