اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tehsildar Darhal Suspended: تحصیلداردرہال معطل ڈپٹی کمشنر دفتر میں اٹیچ

صوبائی کمشنر جموں نے تحصیلدار درہال مرزا ممتاز کو معطل کرکے ڈی سی آفس راجوری کے ساتھ اٹیچ کر دیا ہے۔

تحصیلداردرہال معطل ڈپٹی کمشنر دفتر میں اٹیچ
تحصیلداردرہال معطل ڈپٹی کمشنر دفتر میں اٹیچ

By

Published : Mar 24, 2023, 3:46 PM IST

راجوری (جموں و کشمیر) :سرحدی ضلع راجوری کےتحصیل درہال میں تعینات تحصیلدار مرزا ممتاز اقبال کو ڈویژنل کمشنر جموں نے معطل کرنے کے احکامات صادر کرکے انہیں ڈی سی آفس راجوری کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار درہال کے خلاف جاری ایک انکوائری میں تاخیر کے سبب تحصیلدار کو اٹیچ کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں اس ضمن میں 15روز کے اندر رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

تحصیلدار ممتاز اقبال مرزا گزشتہ دو برسوں سے درہال میں بحیثیت تحصیلدار اپنی خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ ان کے خلاف ایک تحقیقات میں تاخیر برتنے پر ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے انہیں معطل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ تحصیلدار کو ڈی سی راجوری کے دفتر میں اٹیچ کرنے کا حکم صادرکیا ہے اس کے علاوہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، کرتار سنگھ، کو انکواری آفیسر مقرر کرکے پندرہ روز کے اندر اس ضمن میں چھان بین مکمل کرکے رپورٹ طلب کی ہے۔

تحصیلدار درہال معطل ڈپٹی کمشنر دفتر کے ساتھ اٹیچ

یہ بھی پڑھیں:Absent Naib Tehsildar Suspended: غیر حاضر نائب تحصیلدار معطل

ڈی سی آفس راجوری کی جانب سے جاری حکم نامہ Dcr/Estt/10of 2023 تاریخ 23.03.2023کے تحت تحصیلدار درہال کو فوری طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے دفتر میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی سی آفس راجوری کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی چھان بین شروع کی جائے گی تاکہ تحصیلدار درہال مرزا ممتاز اقبال پر عائد الزامات سے متعلق جانکاری وقت پر اعلی حکام کو روانہ کی جائے۔

مزید پڑھیں:Tehsildar Suspendedبجبہاڑہ کے تحصلدار معطل، ڈی سی دفتر اننت ناگ سے منسلک

ABOUT THE AUTHOR

...view details