دنیا بھر میں قہر بنے کورونا وائرس کے خلاف جہاں ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر کے راجوری میں عوام کی طرف سے انتظامیہ کو وہ تعاون نہیں مل رہا جس کی اُمید انتظامیہ نے لوگوں سے کی تھی۔
گزشتہ ایک ہفتے سے راجوری میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے جہاں راجوری کے نو علاقوں کر ریڈ زون قرار دیا تاہم اس کے باوجود بھی لوگوں کی طرف احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔
دراصل راجوری میں تین افراد نے اپنی سفری تفصیلات ظاہر نہیں کی تھی جس میں ایک سی آر پی ایف اور ایک آئی آر پی کا جوان بھی شامل ہے۔ بعدازاں ان کے ٹیسٹ کئے گے جن کی رپورٹ مثبت آئی اور ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا تو بڑی تعداد میں لوگوں کی روپوٹیں مثبت آئی ہیں۔