اردو

urdu

سرحد پر گولہ باری سے عوام پریشان

By

Published : May 7, 2020, 6:03 PM IST

دنیا بھر جہاں آج کورڈ 19کے خاتمے کے لیے ہنگامی سطح پر کام کر رہی ہے وہیں ہند پاک افواج کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لیے رہی۔

سرحد پر گولہ باری سے عوام پریشان
سرحد پر گولہ باری سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے پونچھ اور راجوری کی عوام کو گولہ باری کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرحد پر گولہ باری سے عوام پریشان

مقامی آبادی خوف کے سائے میں زندگی بسر کر رہی ہے۔ وہیں اس کشیدگی میں ہر برس کی طرح امسال بھی سرحد کے نزدیک کے کسانوں کو گولیوں کے سائے میں فصل کی کٹائی کرنے پڑ رہی ہے۔

سرحدی ضلع راجوری کے سب ضلع نوشہرہ کے کلال گاؤں میں تازہ گولہ باری کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ 'سال بھر کھیتوں میں محنت کے بعد تیار ہونے والی فصل گولہ باری میں تباہ ہوجاتی ہے جب بھی کھیتوں میں فصل کی کٹائی کے لئے جاتے ہیں تھبی پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری شروع ہوجاتی ہے ایسے میں جان بچانا مشکل ہوجاتا ہے پھر فصلوں کی کٹائی تو دورکی بات ہے۔'

مقامی سنجو چودھری اشوک کماراور راکیش چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب آئے دنوں پاکستان کی جانب سے مقامی آبادی کو نشانہ بناکر گولہ باری کی جاتی ہے جس میں مال مویشی کے ساتھ ان کی سال بھر کی محنت بھی برباد ہوتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں گرے شل کا علم نہیں ہوتا ہے ایسے میں کسی زندہ شل میں دھماکہ ہوجائے تو بڑا خطرا ہے جبکہ آج بھی کھیتوں میں شل گرنے سے کافی فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔

واضح رہے کے گزشتہ ایک ماہ سے سرحد پر حالات کشیدہ بنے ہوا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details