اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: ضرورتمند مریضوں کی مالی مدد

سرحدی ضلع راجوری میں رضاکار تنظیم نے ضرورتمند مریضوں کو طبی امداد کے طور پر58ہزار روپے کا عطیہ دیا۔

rajouri
راجوری: ضرورتمند مریضوں کی معالی معاونت

By

Published : Apr 28, 2020, 4:34 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں ایک مقامی رضا کار تنظیم ’’مسلم ہینڈز آرگنائزیشن‘‘ نے ضروتمند مریضوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نذیر شیخ کو 58ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔

راجوری: ضرورتمند مریضوں کی معالی معاونت

ضلع انتظامیہ نے تعاون کے لئے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا ’’مصیبت و آزمائش کے اس دور کا مل جل کر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔‘‘

دریں اثناء رضا کار تنظیم نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درماندہ مزدوروں، بیواؤں، یتیموں اور ضرورتمند افراد میں راشن کے پانچ سو کٹس بھی تقسیم کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details