جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع راجوری کے پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی کے احاطے سمیت مختلف مقامات پر صفائی مہم کا آغاز کیا۔
راجوری پولیس کی جانب سے گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف مقامات کی طرح ضلع راجوری میں بھی گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
راجوری پولیس کی جانب سے تحصیل کمپلکس تھنہ منڈی، کورٹ کمپلکس، پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی سمیت سیاحتی مرکز دہرہ گلی میں بھی صفائی مہم کے تحت کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا۔
مزید پڑھیں:راجوری سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین ہلاک، چار زخمی
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم کا مقصد صرف گلی کوچوں کی صفائی نہیں بلکہ عوام کو صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے لیے بیدار کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماج کے سبھی افراد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور دفاتر کے ساتھ ساتھ آس پاس کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے میں اپنی کلیدی کردار ادا کریں۔