اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: طبی مرکز تھنہ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی طبی مرکز میں الٹرا سائونڈ، ایکس رے سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ کے فقدان پر عوام نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

راجوری: طبی مرکز تھنہ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان
راجوری: طبی مرکز تھنہ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Sep 6, 2021, 6:38 PM IST

ضلع راجوری کے طبی مرکز تھنہ منڈی میں بنیادی طبی سہولیات کے فقدان سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راجوری: طبی مرکز تھنہ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ طبی مرکز میں عوام کی سہولیات کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے الٹر سائونڈ اور ایکس رے مشین نصب کی گئی تاہم انکے مطابق ابتدائی ایام سے ہی مشینوں کو فعال بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں ایکس رے، الٹرا سائونڈ سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ کے لیے مریضوں کو ضلع اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق الٹرا سائونڈ کی مشین نصب کی گئی ہے تاہم اسے فعال بنانے کے لیے عملہ تعینات نہیں کیا گیا جس کے سبب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثات اور ایمرجنسی کے دوران طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث کئی مریض فوت ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:راجوری: دس برس گزر جانےکے بعد بھی پل ہنوز زیر تعمیر

مقامی باشندوں کے مطابق متعلقہ حکام سمیت سیاسی رہنما طبی مرکز کا معائنہ کرنے کے بعد طبی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے صرف بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں تاہم انہیں عملہ جامہ پہنانے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے محکمہ صحت سمیت ضلع انتظایہ سے تھنہ منڈی طبی مرکز میں عملہ تعینات کرکے عوام کو راحت پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details