راجوری:جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع راجوری میں گرینیڈ پھینکنے کے معاملے میں لشکر طیبہ کے دو معاونین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 2021 میں راجوری میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے رومیش سنگھ کے گھر پر گرینیڈ پھینکا تھا۔اس گرینیڈ حملہ میں ایک بچہ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق راجوری کے ایف آئی آر نمبر542 /2021 کے مختلف دفعات کے تحت دو مفرور لشکر طیبہ کے دو معاونین کے خلاف جموں کے تیسرے ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں ملوث الطاف حسین شاہ اور محمد قاسم نامی دونوں ملزمان مفرور ہے اور وہ کلعدم تنظیم لشکر طیبہ کے معانین کے طور پر کام کر رہے ہے۔