اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت اپنے وعدے کے خلاف کام کر رہی ہے'

راجوری میں تحریک غلامان مصطفیٰ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

'حکومت اپنے وعدے کے خلاف کام کر رہی ہے'
'حکومت اپنے وعدے کے خلاف کام کر رہی ہے'

By

Published : Dec 23, 2019, 5:54 PM IST

تحریک کے کارکنان نے ملک کے موجود حالات پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا آج اس کے برعکس کبھی تین طلاق، کبھی 370 اور اب شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کر کے ملک میں تقسم کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اس غیر آئینی، شہریت قانون کے خلاف ملک بھر میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے جس دوران پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔'

تحریک غلامان مصطفیٰ کے صدر عاصف بٹ نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت نے ملک میں بے روزگاری، بدعنوانی اور کالا دھن واپس لاکر غریب لوگوں کے کھاتوں میں پندرہ پندرہ لاکھ ڈالنے کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت میں آنے کے بعد اس کے بر عکس کام کیا جا رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جامعہ یونیورسٹی میں پولیس ہوسٹل میں داخل ہو کر طلبا کے ساتھ تشدد کرتی ہے، کس قانون نے ان کو یہ حق دیا۔'

انہون نے کہا کہ 'اگر ملک میں یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہا تو تحریک غلامان مصطفیٰ سڑکوں پر اترے گی۔'

'حکومت اپنے وعدے کے خلاف کام کر رہی ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details