سرحدی ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں دونوں ممالک کی افواج میں گولی باری کا تبادلہ ہوا جس میں کسی جانی والی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
راجوری میں پاکستانی فوج کی گولہ باری - pakistan army violates ceasefire
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔
راجوری میں پاکستانی فوج کی فائرنگ
سرحد پر جاری کشیدگی اور گولی باری سے مقامی لوگوں میں خوف کی لہر دو ڑ گئی۔فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی افواج نے سو موار کی شام کو سندر بنی سیکٹر میں بلا اشتعال گولی باری کی جس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم پاکستان کی گولی باری کا معقول جواب دیا گیا ۔واضح رہے کے اتوار کو اکھنور سیکٹر میں بھی ایک بارودی سنگ دھماکہ ہوا جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔