سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کو دوپہر کے وقت قریب ڈیڑھ بجے پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے اوائل سے پھوٹنے والے کورونا وبا کے باوجود بھی طرفین کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر نوک جھونک کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے باعث آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا دو بھر ہو کے رہ گیا ہے۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک سرحد پر فائرنگ یا گولہ باری کے تبادلے کے ازئد از پچیس سو واقعات رونما ہوئے ہیں۔